کانگریس نے ضلع کی کمان سونپی نوری بیگم کو
کانگریس نے ضلع کی کمان سونپی نوری بیگم کو
نوری بیگم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی نزہت جہاں خواہش ظاہر کی
مظفر پور، 28/ مئی (وجاہت، بشارت رفیع)
انڈین کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر ملکارجن کھرگے، بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے شیوہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے پر محترمہ نوری بیگم کو ذمہ داری سونپی ہے۔ شیوہر اور سیتامڑھی ضلع کانگریس کے کارکنان محترمہ نوری بیگم کی ضلع صدر شیوہر کے طور پر نامزدگی پر کافی خوش نظر آرہے ہیں،
بتاتے چلیں کہ محترمہ نوری بیگم سابق ضلع صدر شیوہر محمد اسد کی اہلیہ ہیں، انہوں نے گزشتہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کانگریس کے بینر تلے لڑی تھی۔ سابق ضلع پریشد اُمیدوار محترمہ نزہت جہاں نے کہا کی شیوہر ضلع کی خواتین کے لیے ایک خاتون کو ضلع صدر کے طور پر نامزد کرنا فخر کی بات ہے۔ مُجھے اُمید ہے پارٹی کی طرف سے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے نبھانے کی کوشش کریگی اور پارٹی کو بوتھ سطح سے لے کر ضلع سطح تک مضبوط کرےگی ،،
سابق ضلع پریشد امیدوار محترمہ نزہت جہاں نے بتایا کہ بڑی بہن محترمہ نوری بیگم کو شیوہر ضلع صدر بنی پر پہلے دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں، نزہت جہاں نے بتایا کی کانگریس کا فیصلہ قابل ستائش اور قابل مبارک باد ہے، وجہ سیتامڑھی شیوہر قانون ساز کونسل کی انتخابات نوری بیگم لڑ چوکی ہے اِس سے پارٹی کو کافی مضبوطی ملےگی ، نوری بیگم بے باک انداز میں اپنی بات رکھتی ہے وہ اِک مضبوط خواتین ہے نہ كسی سے ڈرتی ہے اور نا ہی کسی کو ڈراتی ہے حق بولتی ہے غریبوں کا مکمل خیال رکھتی ہے
بہن نوری بیگم کو ضلعی صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد اور ان کے روشن مستقبل کی نیک دعائیں۔